پاکستان
Trending

صدرِ ایران مسعود پزشکیان کا اہم دورۂ پاکستان کل، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی

 

اسلام آباد: ایران کے صدر مسعود پزشکیان کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ ملک کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق صدر پزشکیان اپنے دورے کے دوران پاکستان کے حالیہ سفارتی کردار اور جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کریں گے۔

ایرانی صدر کی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الگ الگ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button