پاکستان
Trending

آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا: عطاء تارڑ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا، پانی پاکستان کی زندگی اور بقاء سے جڑا اہم معاملہ ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ آبی تحفظ پاکستان کی قومی ترجیح ہے اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کے مؤقف کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مؤقف کو کسی عالمی فورم پر پذیرائی نہیں ملی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ہمیشہ واضح کیا ہے کہ پانی پاکستان کے لیے بقاء کا مسئلہ ہے، اس لیے ملک اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کے پانی پر کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی پاکستان کے پانی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا، اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا بڑا حصہ زراعت سے وابستہ ہے، ملک کی 20 سے 25 فیصد معیشت زراعت پر مبنی ہے جبکہ تقریباً نصف آبادی کا روزگار اسی شعبے سے جڑا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button