پاکستان
Trending

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

 

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایندھن مہنگا ہونے سے روزمرہ اخراجات، ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑے گا۔ عوام نے حکومت سے مہنگائی میں کمی اور ریلیف کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button