پاکستان
Trending

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیرِ دفاع کی ملاقات ،پاک صومالی دفاعی تعلقات میں مزید پیش رفت

 

راولپنڈی: صومالیہ کے وزیرِ دفاع نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صومالی وزیرِ دفاع نے پاک صومالی دفاعی و عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں جانب سے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صومالی وزیرِ دفاع نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کی تعریف کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کی سیکیورٹی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پاکستان کے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button