راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف دو کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، جبکہ مستونگ میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مزید 6 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں آپریشنز خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے، جن میں دہشتگرد عناصر کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے، امن و استحکام کے فروغ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔




