اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
پنجاب اور بلوچستان کے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں فلیش فلڈ کا درمیانے درجے کا خطرہ ہے۔
بلوچستان کے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل اور کوہلو میں فلیش فلڈ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے چترال، سوات اور اپر دیر میں دریائے سوات اور پنجکوڑہ میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔





