بین الاقوامی
Trending

پاک سعودی ترکیہ دفاعی تعاون، پاکستان کیلئے نئے دفاعی مواقع، بھارتی میڈیا کا بھی اعتراف

 

اسلام آباد:پاک، سعودی عرب اور ترکیہ کے بڑھتے دفاعی تعاون کو بھارتی میڈیا نے پاکستان کے لیے اہم پیش رفت قرار دے دیا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی انضمام اور ٹیکنالوجی کی منتقلی سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ دفاعی پیداوار پاکستان کی جنگی تیاری مزید مضبوط کرسکتی ہے، جبکہ ترکیہ کی جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتوں تک رسائی بھی پاکستان کے لیے اہم فائدہ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی مالی معاونت اور ترکیہ کی دفاعی ٹیکنالوجی پاکستان کے اسٹریٹجک مفادات کو تقویت دے سکتی ہے۔

پاک سعودی ترکیہ دفاعی تعاون سے پاکستان کی دفاعی استعداد بڑھنے اور خطے میں اسٹریٹجک توازن پر اثرات مرتب ہونے کے امکانات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button