اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گفتگو میں علاقائی صورتحال، امریکا ایران رابطوں سمیت اہم علاقائی و عالمی امور زیرِ بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
انڈونیشین وزیر خارجہ نے امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔




