فیشن
Trending

جشنِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ جاری

 

راولپنڈی:جشنِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ جاری کردیا۔ نغمے میں وطن سے محبت، پاکستان سے وفاداری اور قومی یکجہتی کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ملی نغمے میں پاکستان کے قدرتی حسن کو بھی نمایاں کیا گیا، جبکہ گلگت بلتستان کی حسین وادیوں اور دلکش مناظر کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔ ’’میرا پیارا وطن پاکستان‘‘ کو گلوکار مجید احمر نے اپنی آواز دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملی نغمہ جشنِ آزادی کے قومی جذبے اور وطن سے محبت کے اظہار کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button