پاکستان
Trending

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اہم فیصلے، پاسکو اور پی آئی اے سے متعلق منظوری

 

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کرتے ہوئے مختلف اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں پاسکو کے گندم اسٹاک کو 85 فیصد مقامی اور 15 فیصد درآمدی گندم کی بنیاد پر فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے درآمدی گندم کے بروقت اخراج کے لیے پاسکو کے گندم اسٹاک کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس میں پی آئی اے اور نیشنل بینک کے درمیان معاہدے کے لیے 153.855 ملین ڈالر کی حکومتی ضمانت کی منظوری بھی دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر معاشی اور مالی معاملات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ امور پر ضروری فیصلے کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button