مظفرآباد: آزاد کشمیر اسمبلی نے افتخار گیلانی کو 30 ووٹ دے کر وزیراعظم منتخب کرلیا، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار احمد خان کو 14 ووٹ ملے۔
افتخار گیلانی آزاد جموں و کشمیر کے 17ویں وزیراعظم ہوں گے اور آج شام 5 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
افتخار گیلانی 2011 میں پہلی بار آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ ان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں حکومت تشکیل دے دی ہے۔




