پاکستان
Trending

پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 خوارج جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کی 36 گھنٹے طویل کارروائی، جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، صدر اور وزیراعظم کی فورسز کو شاباش

 

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے قریب پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 15 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج کے خلاف آپریشن 36 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button