پاکستان
Trending

معاشی استحکام کیلئے ٹیکس نظام میں شفافیت اور جدت ضروری ہے: محمد اورنگزیب

ٹیکس کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، اصلاحات سے وصولی میں نمایاں بہتری آئی، عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا: وزیر خزانہ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مالیاتی استحکام کے لیے ٹیکس نظام کو جدید اور شفاف بنانا ناگزیر ہے، جبکہ جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس کی شرح میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات اور شفافیت کے فروغ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کا تعاون اہم ہے۔ حکومت ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جبکہ غیر قانونی معیشت کی روک تھام کے لیے بھی عملی اقدامات جاری ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات کے نتیجے میں عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد دوبارہ بحال ہوا ہے۔ حکومت معاشی استحکام کو پائیدار بنانے کے لیے ٹیکس نظام میں مزید اصلاحات جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button