اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت صحت کے شعبے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرِ صحت ہفتے میں ایک دن پمز ہسپتال میں بیٹھ کر طبی امور کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔ وزیرِ صحت ہسپتال کے طبی اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صحت کے شعبے میں عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کی کارکردگی میں بہتری اور مریضوں کو سہولت کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔




