پاکستان
Trending

طلال چوہدری کا بینک اکاؤنٹس کی سکیورٹی مزید مضبوط بنانے پر زور

نادرا ریکارڈ اپڈیٹ کا انتظار کیے بغیر اکاؤنٹ ہولڈرز کی تصدیق کا نظام بنایا جائے، ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت

 

اسلام آباد: وزیر مملکت طلال چوہدری نے بینک اکاؤنٹس میں سکیورٹی فیچرز مزید مؤثر بنانے اور صارفین کی شناخت و تصدیق کا نظام مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اکاؤنٹس کی تصدیق کے لیے صرف نادرا کی جانب سے ریکارڈ اپڈیٹ ہونے کا انتظار نہیں کیا جانا چاہیے، بلکہ سٹیٹ بینک تمام اکاؤنٹ ہولڈرز کی شناخت اور تصدیق کے لیے مؤثر نظام وضع کرے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھی صارفین کی شناخت اور سیکیورٹی کے لیے مؤثر نظام بنانا ہوگا، تاکہ شناختی معلومات کے درست استعمال اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کی شناخت پانچ مختلف جگہوں پر موجود ہے تو چھٹی جگہ پر بھی اس کا ریکارڈ سامنے آنا چاہیے۔ شناختی نظام میں مؤثر رابطہ اور معلومات کی بروقت دستیابی سیکیورٹی کے لیے ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button