پاکستان
Trending

بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں 48 ہلاک

 

کوئٹہ: آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، 72 گھنٹوں کے دوران 48 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کی گئیں۔ مستونگ میں 6 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

کوئٹہ کے علاقے شعبان میں فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانے نشانہ بنائے گئے، کارروائی میں 26 خوارج ہلاک کیے گئے۔ قلات میں 2 اور سبی کے علاقے بھاگ میں بھی 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2026 کے دوران بلوچستان میں مختلف آپریشنز میں 1188 سے زائد دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیاں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button