اسلام آباد:پاکستان اور چین کے درمیان زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے میں تعاون مزید مستحکم ہونے لگا۔
چین نے پاکستان میں مویشیوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے 3 لاکھ ویکسین خوراکیں فراہم کر دیں۔
چینی ناظم الامور شی یوان چیانگ کی نمائندگی میں ویکسینز نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر، NARC کے حوالے کی گئیں۔
حکام کے مطابق ویکسینز کی فراہمی سے مویشیوں میں بیماریوں کی روک تھام اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔
چین اور پاکستان نے زرعی و لائیو اسٹاک کے شعبوں میں باہمی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔




