کھیل
Trending

شاہد آفریدی سندھ پولیس کے ’’سفیرِ کھیل‘‘ بن گئے

 

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹ لیجنڈ شاہد خان آفریدی کو سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کا ’’سفیرِ کھیل‘‘ مقرر کر دیا گیا۔

شاہد آفریدی کی بطور سفیرِ کھیل تقرری کے اعزاز میں سینٹرل پولیس آفس کراچی کے محمد علی شاہ آڈیٹوریم میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے شاہد آفریدی کو سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کا سفیر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سندھ پولیس کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ بچپن میں سندھ پولیس کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوکر کھیلنا ان کا خواب تھا۔ انہوں نے سندھ پولیس کی جانب سے سفیرِ کھیل مقرر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔

شاہد آفریدی نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button