اسلام آباد: نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت سیف گیمز 2027 کی تیاریوں سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں جنوبی ایشیائی اولمپک کمیٹی سے مشاورت کے بعد کھیلوں کے انعقاد کی تاریخیں حتمی کرلی گئیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیف گیمز 4 سے 11 اپریل 2027 تک پاکستان میں منعقد ہوں گے۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے نیشنل کوآرڈینیٹر کی تقرری کی منظوری بھی دے دی گئی۔
اسٹیئرنگ کمیٹی نے آرگنائزنگ اور صوبائی کمیٹیوں کی تشکیل کی بھی منظوری دی۔ متعلقہ اداروں کو سیف گیمز کی تیاریوں اور انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔




