کابل: طالبان حکومت کے دور میں افغانستان کی سکیورٹی صورتحال بدستور غیر مستحکم اور خطرناک ہے۔ کینیڈین حکومت نے اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
کینیڈین حکام کے مطابق افغانستان میں دہشتگردی، اغوا اور بلاجواز گرفتاریوں کا خطرہ موجود ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
کینیڈین حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی صورتحال غیر یقینی ہے اور حالات کسی بھی وقت تبدیل ہوسکتے ہیں۔ افغانستان میں موجود کینیڈین شہریوں کو بھی اپنی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




