راولپنڈی:چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں بلوچستان میں سکیورٹی کی صورتحال اور سکیورٹی فورسز کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈرز اور فیلڈ فارمیشنز کے کمانڈنگ افسران سے ملاقات کی۔ اس دوران بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات، سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور سکیورٹی فورسز کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔
دورے کے دوران صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔




