پاکستان
Trending

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن، 3 روز میں 21 خوارج ہلاک، سکیورٹی فورسز کو قیادت کا خراجِ تحسین

 

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 3 سے 5 ستمبر تک جاری رہنے والی کارروائیوں میں بھارتی اسپانسرڈ 21 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 خوارج کو ہلاک کیا۔ پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے 25 خوارج بھی مارے گئے۔

کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارج کے خلاف الگ الگ کارروائیوں کے دوران مزید 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

قومی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے ملکی امن و سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button