پاکستان
Trending

یومِ دفاع: شہداء کی یاد میں ملک بھر میں تقریبات، مزارات پر پھولوں کی چادریں اور فاتحہ خوانی

 

لاہور:یومِ دفاع کے موقع پر ملک بھر میں وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قومی ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ نشانِ حیدر پانے والے شہداء کے مزارات پر خصوصی دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں۔

گجرات میں میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر میجر جنرل اظہر یاسین نے حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ جہلم میں میجر محمد اکرم شہید کے مزار پر میجر جنرل سردار محمد طارق خان نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

صوابی میں آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے کرنل شیر خان شہید کے مزار پر حاضری دی، جبکہ بورے والا میں میجر جنرل آصف عزیز نے میجر طفیل محمد شہید کے مزار پر پھول رکھے۔

گوجر خان میں کیپٹن محمد سرور شہید کے مزار پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ محفوظ آباد، راولپنڈی اور غذر میں بھی شہداء کی یاد میں خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں۔

تقریبات میں شہداء کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button