پاکستان
Trending

اطالوی سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے خیرسگالی ملاقات

یوگو سیارلاتانی کی وزیراعظم ہاؤس آمد، پاک اٹلی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

 

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات اٹلی کے نئے سفیر یوگو سیارلاتانی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں خیرسگالی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اطالوی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پاکستان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اطالوی سفیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاک اٹلی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button