کھیل
Trending

پاکستان کی جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک

ملائیشیا کو 5-2 سے شکست، قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

بیجنگ: چین میں جاری مینز جونیئر ہاکی ایشیا کپ 2026 کے پول بی میں پاکستان نے ملائیشیا کو 2-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

گرین شرٹس نے ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کی اور 9 پوائنٹس کے ساتھ پول بی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے دو گول اسکور کیے، جبکہ عبدالسمیع، ندیم خان اور حمزہ علی نے ایک، ایک گول کیا۔

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنا آخری پول میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ پول بی میں ملائیشیا اور چین 6،6 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان بدھ کو ہونے والا میچ دوسرے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button