اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا انحصار برآمدات میں اضافے پر ہے، برآمدات کو فروغ دیے بغیر مضبوط اور پائیدار معیشت کا قیام ممکن نہیں۔
کاروباری اور صنعتی برادری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت برآمد کنندگان کو ٹیکس میں ریلیف سمیت مختلف سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران کاروباری برادری کی مشاورت سے کئی اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ حکومت آئندہ بھی کاروباری طبقے کو اعتماد میں لے کر معاشی فیصلے کرے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے صرف ایک سال میں کوئی نیا ٹیکس عائد کیے بغیر800 ارب روپے وصول کیے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کاروباری اور صنعتی شعبے کی تجاویز کو اہمیت دی جائے گی اور برآمدات کے فروغ سمیت ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔




