پاکستان
Trending

محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی

 

تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر ایران پہنچ گئے، ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے تہران ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

محسن نقوی دورۂ تہران کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایران امریکا جنگ بندی کی کوششیں اور خطے کی سکیورٹی صورتحال بھی ملاقاتوں کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

محسن نقوی کے حالیہ دورۂ ایران کو ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ اس سے قبل بھی ایران کے متعدد دورے کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button