اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام سے تعزیت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شیخ احمد بن راشد المکتوم نے دبئی اور متحدہ عرب امارات کی خدمت کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کیے رکھی۔ ان کی خدمات کو پاکستان قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم، آل مکتوم خاندان اور اماراتی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has expressed his deep grief and sorrow over the passing of Sheikh Ahmed bin Rashid Al Maktoum, brother of His Highness Sheikh Mohammed bin Rashid Al Maktoum, Vice President and Prime Minister of the United Arab Emirates and Ruler of Dubai.…
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) September 21, 2026




