واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ جاری جنگ کے باعث روس کی ڈیزل آئل انڈسٹری کو نقصان پہنچا ہے اور بڑی تعداد میں ریفائنریاں عارضی طور پر بند ہیں۔
ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس کی ڈیزل ریفائنریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث ملک کی ڈیزل پیداوار اور ریفائننگ صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو رہے ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق جنگ میں ہر ماہ تقریباً 25 ہزار افراد ہلاک ہو رہے ہیں، جن میں زیادہ تر فوجی ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی تیل صاف کرنے کی صنعت پر حملوں کے اثرات عالمی توانائی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش پائی جاتی ہے۔




