پاکستان
Trending

نیویارک میں سفارتی سرگرمیاں، اسحاق ڈار کی سعودی، مصری اور فرانسیسی ہم منصبوں سے ملاقاتیں

 

نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس میں پاک سعودی برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے مصری اور فرانسیسی وزرائے خارجہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے اور اس حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button