راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے شابان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 39 سالہ نائب صوبیدار محمد جمیل شہید ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق 21 ستمبر سے جاری آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ اور کوئٹہ ویسٹ میں 22 اور 23 ستمبر کو بھی خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں۔




