پاکستان
Trending

پاکستان کو دفاعی کارروائی کا مکمل حق حاصل ہے، افغان طالبان دہشت گردی روکیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

 

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی روکنا افغان طالبان کی ذمہ داری ہے، بصورتِ دیگر پاکستان کو اپنے دفاع میں کارروائی کا مکمل حق حاصل ہے۔

عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے خودکش حملوں میں 80 فیصد بمبار افغان شہری ہیں۔ ان کے مطابق افغان طالبان نے دوحہ معاہدے کے تحت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کی ذمہ داری قبول کر رکھی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کا حق رکھتا ہے۔

سعودی عرب کے حوالے سے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔ سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم غیر مشروط، تاریخی اور اٹوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سمیت تمام اسٹریٹجک عزم کی پاسداری کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button