پاکستان
Trending

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، مکہ دفاعی میثاق پر مشترکہ عزم

 

ریاض: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اہم ملاقات کی۔

ملاقات میں مشترکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے مکہ مکرمہ پر حملے کی کوشش سمیت سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کا معاملہ بھی زیرِ بحث لایا۔ دونوں جانب سے میثاقِ مکہ برائے مشترکہ دفاع کے تحت حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور باہمی رابطوں کو مزید مستحکم بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button