پاکستان
Trending

پنجاب میں دہشتگردی کم ہونا حکومت کی محنت کا ثبوت ہے، مریم نواز

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں دہشتگردی دیگر صوبوں کی نسبت بہت کم ہے، جو حکومت کی محنت اور دہشتگردی کے خلاف عزم کا ثبوت ہے۔

سینئر آفیسرز لیڈرشپ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلح افواج دہشتگردی کے خلاف بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں اور ان کی قربانیاں بھی جاری ہیں۔ پنجاب کے کچے کے علاقوں میں بھی ریاست کی عملداری قائم کی گئی ہے۔

مریم نواز نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت میں یہ صوبہ بہت پرسکون ہوا کرتا تھا۔ افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک کا احترام اپنی جگہ، تاہم کسی ملک کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے گورننس، کارکردگی اور اداروں میں بہتری ضروری ہے۔ پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونا ملکی ترقی میں رکاوٹ بنتا ہے، جبکہ قیادت کا ترقی کے عمل میں اہم کردار ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں امن، صفائی، میگا پراجیکٹس اور نئے گھروں کی تعمیر سمیت مختلف شعبوں میں کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے سرکاری افسران پر زور دیا کہ وہ ایمانداری اور لگن سے کام کریں اور عوام کی خدمت کو ترجیح دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کا وزیراعلیٰ اپنے صوبے کے معاملات کا ذمہ دار ہوتا ہے اور ان پر 14 کروڑ عوام کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین ذہن موجود ہیں، جنہیں ملک کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button