پاکستان
Trending

وزیراعظم کی ٹرین مسافروں کی سہولت اور حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں وزارت ریلوے کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے ٹرین کے سفر کے دوران عوام کی سہولت اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے ریلوے ٹریکس کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریلوے فریٹ سروس کو مزید فعال کرنا ناگزیر ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button