اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ملتوی کرنے کے بجائے غیر مشروط طور پر ختم کرنا ہوگا۔
شیری رحمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے تشدد کم نہیں بلکہ مزید بڑھتا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی فردِ واحد کے لیے لانگ مارچ نہیں کیے جاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات جاری ہیں اور کوشش ہوگی کہ ہفتے تک مذاکرات مکمل کرکے کسی نتیجے پر پہنچا جائے۔




