پاکستان
Trending

کاروباری ماحول میں بہتری، وزیراعظم کا ریگولیٹری اصلاحات تیز کرنے پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ریگولیٹری اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ریگولیٹری نظام کو مزید شفاف اور کاروبار دوست بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری اصلاحات ناگزیر ہیں۔ حکومت کاروباری برادری کو سہولت دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو اصلاحات کے ذریعے جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ انہوں نے ریگولیٹری نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button