راولپنڈی: بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے گورندر، ماشکیل میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مزید 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں میں دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔




