پاکستان
Trending

حکومت، اپوزیشن مذاکرات کا ایک اور دور آج ہوگا

 

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور آج سہ پہر 3 بجے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے چیمبر میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دونوں جانب سے مطالبات پر پیش رفت اور ایک دوسرے کے جوابات پر بات چیت کی جائے گی۔ پی ٹی آئی وفد بانی پی ٹی آئی کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اور ان کی بہنوں کی رہائی کا مطالبہ سامنے رکھے گا۔

حکومتی وفد کی جانب سے پہلے لانگ مارچ ختم کرنے کے اعلان کی شرط رکھی گئی تھی۔ گزشتہ مذاکرات کے بعد حکومتی وفد نے وزیراعظم جبکہ اپوزیشن وفد نے محمود خان اچکزئی کو ملاقات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

آج کے مذاکرات میں فریقین کے درمیان مطالبات پر مزید بات چیت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button