پاکستان
Trending

تھر میں ایسی تبدیلی آئی جو پورے پاکستان میں نظر نہیں آتی، بلاول بھٹو

 

تھرپارکر: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر نظام کی ناکامی کا حل نئے صوبے بنانا ہے تو پھر اسلام آباد ناکام ہونے کی صورت میں اسے تھر کے لوگوں کے حوالے کردینا چاہیے۔

تھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تھر میں ہونے والی ترقی بعض لوگوں کو ہضم نہیں ہورہی، جبکہ پورا پاکستان حیران ہے کہ تھر کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر میں جو تبدیلی آئی ہے، وہ پورے پاکستان میں کہیں نظر نہیں آتی۔ بلاول بھٹو کے مطابق تھر کی ترقی پیپلز پارٹی کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا نتیجہ ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے نام لیے بغیر ایم کیو ایم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیاسی یتیموں کی جماعت نفرت کی سیاست کرتی ہے، تاہم ایسی سیاست کو دفن کریں گے اور یہ کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button