اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس دفتر خارجہ پہنچ گئے، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
دفتر خارجہ آمد پر دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ بعد ازاں اسحاق ڈار اور انتونیو گوتریس کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے معاملات اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو کی۔
ملاقات کے بعد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔




