پاکستان
Trending

پنجاب میں دفعہ 144، اجتماعات اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی

 

لاہور: پنجاب بھر میں آج سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت عوامی مقامات اور کھلی جگہوں پر 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق شاہراہوں پر بھی جلوس، اجتماعات اور غیر مجاز اکٹھ کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دفعہ 144 کے دوران غیر قانونی اجتماعات میں شرکت کے لیے لوگوں کو اکسانے یا ترغیب دینے پر بھی پابندی ہوگی۔

حکومت کے مطابق عدالتیں، سرکاری ادارے اور متعلقہ حکام کی باضابطہ اجازت سے منعقد ہونے والی تقریبات ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ 15 اکتوبر تک برقرار رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button