پاکستان
Trending

گورنر راج کا فیصلہ ہوا تو فوری عملدرآمد کروں گا، فیصل کریم کنڈی

 

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکے گا، جبکہ تحریک انصاف 20 لاکھ افراد جمع کرنے کی پوزیشن میں بھی نہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم جب بھی خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کریں گے، وہ فوری طور پر اس پر عملدرآمد کریں گے۔

انہوں نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت کے بجائے چار فرنچائزز پر مشتمل ہے۔ گورنر نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا کے مسائل میں اضافہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ کا صوبے کے معاملات پر مکمل کنٹرول نہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، جبکہ سابق وزیراعلیٰ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے خود بھتہ دینے کی بات کی تھی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے سیاسی اور انتظامی معاملات پر گہری نظر ہے اور ضرورت پڑنے پر آئینی اختیارات استعمال کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button