اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور مالدیپ کی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے آئندہ دورہ پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے دورے کو بامقصد اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے قریبی رابطے اور باہمی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
گفتگو کے دوران پاکستان اور مالدیپ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔




