پاکستان
Trending

وسائل کی کمی بچوں کی تعلیم اور صحت پر اثرانداز ہوتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم اور مساوی مواقع کی فراہمی ضروری ہے، پاکستان کے نوجوان غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں، تاہم وسائل کی کمی ان کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

اسلام آباد میں دانش سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ محدود آمدن کے باعث بہت سے والدین اپنے بچوں کی تعلیم اور صحت کی ضروریات پوری نہیں کر پاتے۔

شہباز شریف نے دانش سکول کے طلبہ کی کامیابیوں کو انتہائی متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج وزیراعظم کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک حقیقی خادم بن کر آئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے اور وہ اپنی قابلیت کے مطابق ترقی کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button