پاکستان
Trending

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال، آر فور ممالک کا اجلاس جلد متوقع

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان اور مصر نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب کے آر فور فریم ورک کے تحت باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی معاملات پر رابطہ کاری بہتر بنانے اور مشترکہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، آر فور ممالک کا اگلا اجلاس جلد منعقد ہونے کی توقع ہے۔ اجلاس میں علاقائی مسائل پر مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے اور چاروں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے امور زیرِ غور آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button