پاکستان
Trending

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ میں رابطہ، علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا۔

اسحاق ڈار نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بات چیت اور سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیچیدہ علاقائی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات اور باہمی مشاورت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، رابطے کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے اور علاقائی صورتحال پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button