پاکستان
Trending

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا، اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ

 

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھنے کے لیے تیار ہے، تاہم مذاکرات کی دعوت کے باوجود احتجاج کا راستہ اختیار کرنا قومی خدمت نہیں۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے راجہ ناصر عباس کو مشورہ دیا کہ وہ ضد چھوڑ کر وزیراعظم آفس آئیں اور دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کریں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے صدر ٹرمپ سے بھی امیدیں وابستہ کی گئی تھیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایک ملاقات کے لیے پورے ادارے کے خلاف بیانیہ بنایا جاتا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کو اپنے طرزِ عمل اور سیاسی حکمتِ عملی پر غور کرنا چاہیے۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں۔ ماضی میں آپریشن ضربِ عضب کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائی کی گئی، جبکہ موجودہ حالات میں بھی دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانا ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button