راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 26 نومبر کو درج مقدمے میں عدم پیشی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 18 رہنماؤں کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ میں علیمہ خان، شیخ وقاص، کنول شوزب اور علی امین گنڈا پور سمیت دیگر اہم رہنما شامل ہیں۔ ایڈیشنل ٹرائل کورٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ تمام مطلوبہ افراد کو گرفتار کر کے 8 اگست 2025 کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔
جج نے پولیس حکام کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔




