لاہور :پنجاب میں سڑکوں کی صفائی اور دھلائی کے لیے پاکستان کا پہلا مکمل الیکٹرک سوئیپر ٹرک متعارف کرا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے الیکٹرک سوئیپر ٹرک کا افتتاح کیا اور اس کے مختلف فیچرز اور کارکردگی کا معائنہ کیا۔
نیا الیکٹرک سوئیپر ٹرک ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 70 کلومیٹر تک کام کر سکے گا۔ اس جدید ٹرک کو سڑکوں کی صفائی اور دھلائی کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے پنجاب میں صفائی کے انتظامات کو جدید بنانے میں مدد ملے گی۔




